
لاھور /لندن عارف چودھری
لاہور لیڈز یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ
کے حوالے سے ایک بامقصد سیمینار “ٹرانسفارمنگ یوتھ فار بیٹر پاکستان” منعقد ہوا جس کی مہمانِ خصوصی محترمہ مہ جبین خان عباسی ایڈوکیٹ (ایم این اے) تھیں۔ ماہ جبین خان عباسی قومی اسمبلی کی رکن گورنر باڈی ممبر لاء اینڈ جسٹس کے علاؤہ نیشنل اسمبلی پارلیمنٹ اوورسیز کمیٹی کی بھی ممبر ہیں، جو خواتین کے حقوق اور سماجی ترقی کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔
سیمینار میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کی کردار سازی، خود انحصاری اور مثبت سوچ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چیف گیسٹ مہ جبین خان عباسی نے خطاب میں مثبت سوچ اپنانے، خود حکومت کا سہارا بننے اور ہر فرد کو اپنے حصے کا کام ذمہ داری سے ادا کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی عزم اور پختہ ارادے سے ہی ممکن ہے، جبکہ نیا خون پہلے سے زیادہ کمٹڈ اور باشعور ہے۔ ہم سب ایک ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو پہچانیں اور اپنی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لائیں۔
ماہ جبین خان عباسی نے قرآنِ مجید بمعہ ترجمہ کے مطالعے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور معاشرتی زندگی کو ساتھ لے کر چلنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین پر کام، پاکستان میں خواتین کو حاصل عزت و مقام، اور اسلامی اصولوں کے تحت معاشرتی اصلاح میں خواتین کے مؤثر کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے آنے والے وکلاء کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت، ذمہ دار گفتگو کی اہمیت اور خود پر انحصار کو کامیاب مستقبل کی کنجی قرار دیا۔
تقریب میں چیرمین لیڈز یونیورسٹی لاہور ظہور وٹو، وائس چانسلر ندیم بھٹی ،پریذیڈنٹ حمزہ وٹو ،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق گوندل،خالد محمود چوہدری و دیگر نے بھی شرکت کی
