مانچسٹر کی معروف سوشل ورکر مہوش جبیں رضائے الٰہی انتقال کر گئیں

Spread the love

مانچسٹر کی معروف سماجی کارکن مہوش جبیں رضائے الٰہی کے انتقال کی خبر نے مانچسٹر کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرحومہ کی وفات پر شہر بھر کے سماجی، فلاحی اور کمیونٹی رہنماؤں نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک، یو جی آرٹ اینڈ کلچر اور ویمنز ونگ کی جانب سے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چوہدری، ویمنز ونگ کی صدر شبانہ اقبال، اردو گلوبل کی ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ، جبکہ ویمنز ونگ اور آرٹ اینڈ کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے شبنم مرزا، مشعل عقیل، پنکی، فائقہ گل، تنزیلہ نوید، زبیدہ بیگم، صوفیہ بانو اور دیگر خواتین نے مرحومہ کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اظہارِ افسوس کرنے والوں میں لبنہ ظفر بھی شامل تھیں، جنہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
کمیونٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہوش جبیں رضائے الٰہی کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں