برطانیہ سے پاکستان کے نجی دورہ پر آئیں روبینہ علی چوہدری اور انکے لخت جگر چودھری عمر علی نے اپنے والد برطانیہ کے سینئر صحافی و سماجی شخصت چوہدری محمد عارف پندھیر کے ہمراہ لاہور واہگہ بارڈر کا دورہ

Spread the love


لندن /لاھور عارف چودھری

۔ پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت ذولفقار علی چوہان انکی اہلیہ سماجی کاروباری شخصیت کاشفہ ذولفقار چوہان اور انکے صاحبزادے سالیسٹر طاھا رفیق چوہان بھی انکے ساتھ تھے اس موقع پر روبینہ علی چوہدری نے کہا کہ وہ پہلی بار واہگہ بارڈر پر آئ ہیں ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف بھارت دنیا میں امن کے لیے سرحدوں کا جو رشتہ ہوتا ہے وہ قابل ستائش ہے عام عوام آپس میں باہمی اتحاد و اتفاق سے رینا چاہتی ہے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا چاہیے ۔ چوہدری عمر علی نے کہا کہ واہگہ بارڈرکی اہمیت انتہائی تاریخی ہے انہوں نے بآ آواز بلند پاکستان زندہ باد کا نعرہ سب نے یک زبان ہو کر لگایا جسکی گونج دور تک سنائی دی۔ کاشفہ چوہان اور طاھا چوہان نے کہا کہ اے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہاردل دل پاکستان جاں جاں پاکستان ہمیں اس بات کی یاددہانی کرواتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کسطرح جانوں کی قربانی دیکر پاک دھرتی کو حاصل کیا ہمیں پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے ملکر کام کرتا چاہیے ۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کا مقدر وطن کے لیے جذبہ محبت و الفت ناقابل بیان ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں