جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سڑکوں پرفروخت ہونے والے غیرمعیاری ماسک کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے لگے،شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر فروخت ہونے والے غیر معیاری ماسک جراثیم روکنے کی بجائے جراثیم پھیلانے کا سبب بننے لگے، متعدد شہری یہ ماسک چہرے پر لگا کر چیک کرتے ہیں اس طرح ماسک خریدنے والے شہری درجنوں ماسک پر اپنے تجربات کرتے ہوئے جراثیم چھوڑتے نظر آتے ہیں، سڑکوں پر فروخت ہونے والے زیادہ تر ماسک لنڈے کے کپڑوں کو دھو کرتیار کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے ماسک حفظان کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، شہریوں کو چاہیے کہ معیاری ماسک کا استعمال کریں تاکہ مہلک جراثیموں سے بچا جا سکے۔
