



پاکستانی کمیونٹی سینٹر ( صابرہ ناہيد ) کی مینیجر، سماجی و کمیونٹی ورکر اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر مہوش جبین چوہدری مرحومہ کے رسمِ قل مورخہ یکم فروری، بروز اتوار مقامی مسجد میں ادا کر دیے گئے۔
اس موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
رسمِ قل کے موقع پر المصطفیٰ شریف کی ٹیم کی جانب سے ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لیبر پارٹی کی ایم پی لوسی پاول، میئر اینڈی برن ہیم اور مقامی کونسلرز نے خصوصی شرکت کی اور ڈاکٹر مہوش جبین چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرکاء نے مرحومہ کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھیں، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ ڈاکٹر مہوش جبین چوہدری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے
