

*میرا مقصد قونصلیٹ کے دروازے اپنی کمیونٹی کے لیے کھلے رکھنا اور ان کی خدمت کو یقینی بنانا ہے* *امتیاز فیروز گوندل*
Report Arif Chodhry
یہ نہ صرف ایک روایتی عشائیہ تھا بلکہ یہ مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مضبوط روابط کے آغاز کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی۔
قونصل جنرل چوہدری امتیاز فیروز گوندل کو ڈپٹی میئر راچڈیل کونسلر رانا محمد فیصل اور سابق میئر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس نے محفل میں روحانیت اور برکت کا رنگ بھر دیا۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ عبد المالک نے میزبانی کے فرائض انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ انہوں نے قونصل جنرل اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں راچڈیل آمد پر خوش آمدید کہا۔
تقریب میں برطانیہ کی مقامی سیاست اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے بااثر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شرکاء میں کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و کاروباری شخصیات لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر نیل ایمٹ، میئر راچڈیل کونسلر جینٹ ایملسے، ڈپٹی میئر کونسلر رانا فیصل، اور ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی، سابق میئرز کونسلر عاصم رشید اور سلطان علی۔
کونسلرز اور کیبنٹ ممبران سینئر کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد، شاہ وزیر شاہ، کونسلر ارم فیصل، کونسلر عائزہ عاصم، اور کونسلر امبر نساء کے علاؤہ راچڈیل کونسلر آف مساجد کے چیف ایگزیکٹو سابق چیف آفیسر پولیس ندیم میر،بشارت علی، خالد چوہدری ،فرحت کاظمی ،اعتزاز عاصم ،غلام رسول شہزاد، ایشین یورپیں راچڈیل میں رہائشیوں سمیت راچڈیل کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد شامل تھے
تقریب کے دوران لیڈر آف کونسل ،ڈپٹی میئر ،ڈپٹی لیڈر اور کونسلرز ومقامی رہنماؤں نے اپنے خیالات میں چوہدری امتیاز فیروز گوندل کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دورِ اقتدار میں قونصلیٹ اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔ شرکاء نے نئے قونصل جنرل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مہمانِ خصوصی چوہدری امتیاز فیروز گوندل نے اپنے خطاب میں گرمجوشی سے استقبال کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے قونصلیٹ اور حکومتِ پاکستان کے اداروں( او پی ایف)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا اور ( او پی سی) اوورسیز پنجاب کمیشن کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کے اقدامات اور کارکردگی کو بھی سراہا۔
وہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں
قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں آنے والے سائلین کو بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں۔
تقریب کے اختتام پر میئر راچڈیل کونسلر جینٹ ایمسلے نے قونصل جنرل چوہدری امتیاز فیروز گوندل کو کونسل راچڈیل کے اعزازی بیج سے نوازا پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ شام نہ صرف نئے سفارتی تعلقات کی استواری بلکہ راچڈیل میں مقیم پاکستانیوں کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت بن کر ابھری۔
مہمان خصوصی قونصل جنرل چوہدری امتیاز فیروز گوندل اور اسٹاف آفیسر قونصلیٹ شاہ رخ کو تقریب کے میزبان چیئرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن حافظ عبد المالک و ڈپٹی میئر راچڈیل کونسلر رانا محمد فیصل ،سابق میئر کونسلر عاصم رشید اور کونسلر چوہدری محمد ارشد نے راچڈیل تشریف آوری پر شکریے کیساتھ الوداع کیا
Arif Chodhry Rochdale’s
