جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع ہذا کے تھانہ جات نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144ض ف اور قمار بازی کی خلاف ورزی کرنے والے 6کس ملزمان 1۔محمد عمران ولد شیر زمان سکنہ جھرنا کھڑیوٹ 2۔محمد ندیم3۔محمد شعیب4۔غلام حسین 5۔محفوظ حسین 6۔زدرانڑخان سکنائے کڑی کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور آلات جواء برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIصداقت علی تھانہ سول لائن نے دوارن گشت ملزم محمد فصیح الدین ولد طارق محمود سکنہ ڈھوک مقرب سے بھاری مقدار میں پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASI اظہر اقبال تھانہ دینہ نے دوارن گشت ملزم تاج علی عرف تاجو پٹھان ولد حکیم خان سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے زیرتفتیش مقدمہ کے ملزم رانا واجد ولد غلام شبیر سکنہ کھوتیاں پندڈادنخان کے انکشاف پراسلحہ ناجائزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIقمر سلطان تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم وسیم الرحمان ولد عبدالرحمان سکنہ ہڈالی دینہ سے اسلحہ ناجائزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد تنویر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم قیصر محمود ولد مقصود الہی سکنہ سوہاوہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIصداقت علی تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم محمد یامین عرف بھیا ولد مقبول احمد سکنہ نئی آبادی کریم پورہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIصداقت علی تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم محمد جنید عرف جیدی ولد مکھن خان سکنہ جمال مدینہ محلہ عباس پورہ جہلم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمسعود احمد تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم موسٰی بشیر ولد بشیر بھٹی مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی جہلم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIضیاء محمود تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم یشوع بشیر ولد بشیر بھٹی مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی جہلم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIساجد محمود تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم ارسلان محمود ولد محمود احمد سکنہ شمالی محلہ ریور روڈ جہلم کو بحالت نشہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
