لندن عارف چودھری
ایم کے گلوبل ایجوکیشن کے چیف ایگزیکٹو منور نیازی کی جانب ایجو کیشن کے حوالے سے اور انکے ادارے کے ساتھ مسلسل تعاون اور سپورٹ کرنے والے اور ادارے کے اسٹوڈنٹس کو انکی اعلی کارکردگی پر ایوارڈ دینے کے لئے رائل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی – ڈاکٹر لیاقت ملک- رضیہ چودھری اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جن میں – مسلم لیگ ق یوکے کے صدر سید رضوان ہاشمی- عالیہ ہاشمی – ملک عمران خلیل – کونسلر عابد چوہان شامل تھے – ایک کے گلوبل کنسلٹنٹ کے سی ای او منور نیازی کا کہنا تھا کہ ھمارا ادارہ ہر عمر کے لوگوں کو تعلیم فراہم کر رھا ہے – ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنے کےلئے عمر کی کوئ قید نہیں ھوتی – برطانیہ میں زیادہ عمر میں بھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں – دوسرے مقررین کا کہنا تھا تعلیم یافیہ لوگ اپنی نسلوں کی زندگیوں کو سنوار دیتے ہیں – ہماری کمیونٹی کو حصول تعلیم کے لئے حکومت کی جانب سے سہولت سے مستفید ہونا چاہئے – سی ای او منور نیازی برطانیہ میں تعلیم کے شعبہ میں بہت کام کر رھے ہیں – اسی وجہ سے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں – آخر میں مختلف شعبوں میں نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے
ایم کے گلوبل ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیکٹو منور نیازی کی تعلیمی میدان میں کاوشیں قابل تحسین و ستائش ہیں
