
مانچسٹر عارف چودھری
چیف ایگزیکٹو بلیک سٹون طاھر چودھری کے تعاون سے پاکستانی قونصلیٹ کے نئے دفتر کی بلڈنگ کا افتتاح ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کیا جبکہ اہم شرکا میں ڈاکٹر لیاقت ملک، کونسلر شہباز سرور،چودھری طاہر صدیق، خطیب علی، سی ڈبلو اے مصباح نورین – نواز گوندل، چودھری ہارون کھٹانہ، چودھری مسرت سمیت دیگر شامل تھے۔قونصل جنرل پاکستان امتیاز فیروز گوندل نے کہا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے کے لئے روزانہ 300 درخواستوں کو نمٹایا جارہا ہے۔ قونصل جنرل دفتر کی آرائش کا کام مختصر وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔مستقبل میں عمارت میں توسیع ہوگی اس سلسلہ میں امید ہےکمیونٹی ہماراساتھ دے گی اجم پی افضل خان نے کہا کہ قونصل جنرل کا نیا دفتر سٹیٹ آف آرٹ بن گیاہے۔قونصل خانہ کی عمارت مزید بہتر بنانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔ ڈاکٹر لیاقت ملک – محمد جمیل – طاھر چودھری – ہارون افضل کھٹانہ – نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چھ ماہ میں انھوں نے بہت کام کیا ہے اور کمیونٹی کی شکایات کم ہو گئی ہیں۔ قونصلیٹ کی جانب سے
