اوپن کچن اور اردو گلوبل میڈیا کے چیئرمین اور صدر عامر خان اور انکی ٹیم نے شیخ عثمان پی کے کارگو کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مانچسٹر کے مقامی ہال میں کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں مختلف اقوام اور مختلف مزاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصلر ویلفیئر آتاشی مصباح نورین – سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان – سماجی سیاسی اور مزہبی شخصیت رضیہ چودھری – فادر فلک شیر – کونسلر مقدس بانو – مشعل پنکی – فرزانہ افضل – حسنہ زولفقار – صوبیہ امبر – نورین شہزاد – صدر پریس کلب آف پاکستان محمود اصغر چودھری – علی – شاعر لیاقت علی عہد – زاھدہ خان – اور دوسرے شامل تھے – تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جس کی سعادت شوکت قریشی کو حاصل ھوئ – – اس موقع پر اوپن کچن اور اردو گلوبل کے چئیرمین اور صدر عامر خان نے آج انکی طرف سے کمیونٹی افطار میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوپن کچن کو قائم ہوئے اگلے ماہ چھ سال ہو جائینگے – یہ دنیا بھر میں پہلی بار ھوا ھے اور ھم یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے ھماری طرف سے آج کمیونٹی افطار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کمیونٹی کے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی –
دوسرے شرکاء نے اردو گلوبل اور اوپن کچن کے چیئرمین شہزاد مرزا اور انکی ٹیم کو کمیونٹی کو یکجا کرنے کی اس خوبصورت روایت کو سراہا اور اسے باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا – انکا مزید کہنا تھا کہ افطار پارٹی ایک پیغام ھے کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق ہے – ہمارے معاشرے میں نفرت کی کوئ گنجائش نہیں – اور آج اوپن کچن اور اردو گلوبل کی جانب سے تمام کمیونٹی کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنا قابل تحسین ھے –
برطانیہ میں جہاں رنگ و نسل مزہب کی بنیاد پر اقلیتی کمیونٹی معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے ایسے میں اکثریتی کمیونٹی کے باہمی اتحاد و اتفاق و یگانیت قابل ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں