کاروباری سماجی سیاسی شخصیت چودھری فیصل اسحاق کے تایا حاجی میاں عبدالرزاق مرحوم کے لئے قباء مسجد مانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ چودھری فیصل اسحاق کے تایا حاجی میاں عبدالرزاق جن کا دودن پہلے سنت پورہ کھاریاں میں انتقال ھو ا تھا انکے۔ ایصال ثواب کے لئے قباء مسجد Masjid QUBAمانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مزہبی شخصیات کے علاوہ گردو نواح کے علاقوں میں بسنے والے اہل ایمان اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاجی میاں عبدالرزاق نے ساری زندگی اپنی کمیونٹی کی خدمت کی اور عوام کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دوسرے شرکت کرنے والوں میں میں چودھری ظہیر اصغر کائرہ – چودھری سجاد حیدر – اشفاق ٹوپہ – عطا الرسول چوھان – حافظ محمد عبداللہ – میاں یونس- رانا اسلم ضیاء- اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر چودھری فیصل اسحاق نے انکے تایا جان کے ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے کہ میرے تایا حاجی میاں عبدالرزاق کی مغفرت درجات کی بلندی اور اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماتے ہوئے قبر میں دیدار و شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین – ھم انکی جانب سے کمیونٹی کی خدمت کے کام کو جاری رکھیں گے – دعائیہ تقریب میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ چودھری فیصل اسحاق کے تایا حاجی میاں عبدالرزاق نے اپنے گاؤں سنت پورہ کھاریاں میں کمیونٹی کی خدمت میں متحرک کردار ادا کیا آج وہ اپنے حصے کا چراغ جلا کر ابدی نیند سو گئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ کردار و گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے – اس لئے گاؤں میں انکے نماز جنازہ اور آج مانچسٹر میں دعائیہ تقریب میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کے ساتھ انکا حسن سلوک مثالی اور ہمارے لئے قابل تقلید و مشعل راہ ہے –

سنت پورہ کھاریاں اور گردو و نواح میں ہمارے بزرگوں کی دین اسلام اور فلاحی کام کرنے والوں میں ایک چراغ جو حاجی میاں عبدالرزاق کی صورت میں تھا گل ھو کر تا قیامت ابدی نیند سو کے تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں