رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارروایوں میں تیزی لا رہے ہیں، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ،دہی،اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی شکایت آن لائن قیمت ایپ پردرج کروائیں۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم ذوالفقار احمد،اے سی دینہ علی باجوہ، اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد، ڈی او انڈسٹریز محمد حامد بھٹی، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے۔ڈی سی نے ہدایت دی ہے کہ مقرہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو، باسمتی چاول128 روپے فی کلو،باسمتی چاول 140روپے فی کلو، دال ماش 215 روپے فی کلو،دال مصور موٹی 142روپے فی کلی،دال مصور باریک220روپے فی کلی، دال چنا موٹی130 روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی105 روپے فی کلو،سفید چنا 8 ایم ایم 116 روپے فی کلو،بیسن 135 روپے فی کلوجبکہ، دودھ 85 روپے، دہی 90 روپے کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں