23 مارچ 2026 کو سنٹرل لائبریری مانچسٹر میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


(صابرہ ناہید) بیورو چیف
23 مارچ 2026 کو سنٹرل لائبریری مانچسٹر میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی کونسلر عابد چوہان اور ان کی ساتھی کونسلر نے کی۔ اس تقریب میں مانچسٹر کی نمایاں سماجی، ادبی اور فلاحی تنظیموں کے اہم اراکین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران لارڈ میئر مانچسٹر کی جانب سے مختلف تنظیموں کے نمائندگان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اردو گلوبل نیٹ ورک کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا، اور اس کے قیام کے 11 سال مکمل ہونے پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔


تقریب کی ایک خاص جھلک اردو گلوبل نیٹ ورک کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب تھی، جس نے ماحول کو خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے باہمی ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال سے محفل کو مزید رونق بخشی۔
یہ تقریب نہ صرف مختلف کمیونٹیز کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی بلکہ سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کا بھی بہترین مظہر ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں