
مانچسٹر۔ عارف چودھری
ہوپ آف اوور سیز پاکستانیز یوکے کے چیف آرگنائزر ظفر اقبال رانجھا- چیئرمین چودھری مہربان زیب تارڑ – عدنان تارڈ – سی او یورپ چودھری افتخار تارڈ – نائب صدر جنید کدھر – بورڈ ممبر تنویر مارتھ – اور انکی ٹیم نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت اور عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب انعقاد رائل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں کیا جس میں – مہمان خصوصی او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی خصوصی شرکت – ہوپ اوورسیز پاکستانیوں سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر رھی ھے -تقریب میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – تقریب کا انعقاد ظفر اقبال رانجھا نے تلاوت۔ قرآن پاک سے کیا – نعت کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ھوا – نظامت کے فرائض چودھری جعفر اقبال نے احسن طریقے سے انجام دیے – یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا – صدر عدنان تارڈ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا – پروگرام میں پاکستان کی تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی جن میں چودھری عبدالکریم – چودھری ہارون افضل کھٹانہ – سید سجاد حیدر – ڈپٹی مئیر بری طاھر رفیق – ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر قاضی شوکت علی -کونسلر نعیم الحسن – مشیر وزیر اعظم زاھد مغل – کونسلر شہباز سرور – چودھری رضوان نصیر – ملک عمران خلیل – شامل تھے دوسرے عہیدیدارن ہوپ میں طارق باجوہ – چودھری سلیم شوکت – آصف موقیت گوندل – مظہر بٹ – اعجاز ساھی – مظہر بٹ شامل تھے – چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی ہوئ رقومات سے ملک کا پہیہ چل رھا ھے – ھماری فوج کی قربانیوں سے پاکستان محفوظ ھے -ھم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانیاں دے رھے ہیں – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کی تمام ٹیم کو یوم پاکستان کے کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی –
دوسرے مقررین نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے – میزبانوں نے سید قمر رضا اور قونصل جنرل کا انکی دعوت پر شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو مختصر نوٹس پر شرکت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا – اور کہا کہ ھم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے – تقریب کے دوران شرکاء کے پاکستان زندہ باد – اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا –
آخر میں امت مسلمہ کے لئے برطانیہ کے ممتاز عالم دین علامہ عبدالستار سراج نے خصوصی دعا کروائ
