لندن عارف چودھری
جس میں مئیر کونسلر شبلی عالم ، کونسلر نائلہ شریف ، ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت چودھری ہارون افضل کھٹانہ ، ڈپٹی لیڈر کونسلر اینڈریو – سابق مئیر تافین شریف ۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان – کمیونٹی لیڈر میاں عبدالرشید آف کلن والا – کونسلر جوئس – کونسلر ویمل چوسکی -چودھری قمر – امیدوار کونسلر طاھر – چودھری جعفر اقبال – – سجاد الرحمن – عامر انور -چودھری رفاقت علی -چودھری عاصم چک سکندر – نزاکت علی – چودھری رمیز – محمد طاھر – چودھری عامر – حاجی امجد – چودھری لطیف – چودھری انار – چودھری رحمت خان – میاں انور – میاں پرویز – میاں غفور -چودھری جاوید – چودھری نزیر – چودھری تبریز – چودھری رفاقت – چودھری انور بابکا – چودھری افضل – چودھری تقصر -حاجی بشیر – چودھری عدیل بابیکا – چودھری عدنان – حاجی امجد – چودھری جنید – چودھری ناصر – چودھری منیب – چودھری عمر – چودھری ہمایوں – چودھری اختر – چودھری اسلم میجر -چودھری یونس – چودھری سجاد – افضل گوندل – ارشاد اللہ- عبدالقدوس ساہی – چودھری مناظر – عرفان احمد – راجہ سلیم – چودھری عاصم – سیٹھ نبیل – چودھری فیصل – چودھری قیصر – چودھری نغمان اشرف – چودھری رضاقت علی – چودھری رفاقت علی و دیگر سرکردہ شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان نے کہا کہ عطا الرسول ایک انتہائی محنتی ذہین اور قابل اعتماد اور کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں وہ کمیونٹی کے لیے ایک اچھے کونسلر ثابت ہوں گے کمیونٹی سے درخواست ہے کہ انہیں کونسلر منتخب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ چودھری ہارون افضل کھٹانہ اور چودھری قمر نے کہا کہ عطا الرسول کا سیاست میں مستقبل تابناک ہے ۔ سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ عطا الرسول کم عمری میں ہی کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اسی وارڈ میں اسکی پیدائش ہوئی اور وہ کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے مقامی کمیونٹی کو اسے کامیاب کروانے میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔ مئیر شبلی عالم اور ڈپٹی لیڈر کونسلر اینڈریو نے بھی عطا الرسول بارے کہا کہ وہ ایک ذہین اور کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان ہیں انہیں کونسلر منتخب کروانے کے لیے مقامی کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ کمیونٹی کے سرگرم رکن سجدالرحمان اور عامر انور نے بھی اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ کونسلر نائلہ شریف – کونسلر ویمل اور کونسلر جویس – نے کہا کہ عطا الرسول انتہائی محنتی ہے ہم سب کو اسکی حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہ کونسلر منتخب ہو سکے ۔ سینٹ پیٹر وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار عطاء الرسول نے انتخابی مہم بارے رکھی گئی تقریب میں شریک تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کمیونٹی کی شرکت اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور ہم انتخابات جیتیں گے میرا مقامی کمیونٹی سے وعدہ ہے کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اور کمیونٹی کو مایوس نہیں کروں گا ۔
