نئے بزنس مبروک (MABROUK)لاؤنج شیشہ اینڈ ریسٹورنٹ کی اوپننگ کا اہتمام

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں کمیونٹی کی ممتاز کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی – جن میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – اوپی سی پنجاب کے وائس چیئرمین اور صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک – او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا – ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک — ماہر تعلیم۔ چودھری یاسین – منور نیازی – مسلم لیگ ن تجارتی ونگ کے صدر چودھری خالد ہنجرا – چودھری زین فیروز – ملک عمر فاروق – چودھری افتخار – سالیسٹر مقبول ملک – کونسلر مقدس بانو – سابق امیدوار میٹرو مئیر چودھری اسلم – سعودی عرب کی کاروباری شخصیت علی رضا خان – کاروباری شخصیات نبیل جاوید قریشی – عمران میر – میاں ناصر الیاس ۔ شفاقت خان کلئیر واٹر سولیسٹر- ہمائیوں صاحبزادہ – سید خالد عباس – کمیونٹی لیڈر عزرا قاضی – عالیہ ہاشمی -فاعقہ صاحبزادہ – ڈاکٹر حامد المشرقی -سید خالد عباس ماجد ڈار – عاطف ریاض -واصف نذیر بجاڑ – چوہدری کاشف ۔راجہ جواد – ذیشان طارق مانڈہ- فیضان طارق مانڈہ۔ پی ٹی آئ کے راہنماؤں ملک عمران خلیل – آصف رشید بٹ – چودھری رضوان نصیر – چوہدری اخلاق احمد وڑائچ، چوہدری شباب گجر، عادل چوہدری، عدران خان، عالیہ عاشمی، نیلی خان اور دوسر ے شامل تھے – تقریب کا آغاز پیر سید معارف شاہ نے تلاوت پاک سے کیا اور خصوصی دعا بھی کروائ – نعت رسول مقبول کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ھوا – اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے مبروک لاؤنج اوپننگ پر شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا – اور کہا کہ پراپرٹی بزنس سے اب میں فوڈ بزنس میں بھی کمیونٹی کی خدمت میں کوئ کثر نہیں چھوڑوں کا مبروک لاوئنج میں آنے والوں کو پہلے مہینے میں شیشہ اور فوڈ پر خصوصی رعائتی قیمت کی سہولت حاصل ھو گی – کمیونٹی لیڈر محترمہ عزرا قاضی نے بھی تما م مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا – ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور اوپی سی کے وائس چیئرمین صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک نے سید رضوان ہاشمی کو نیا بزنس شروع کرنے پر دلی مبارکباد دی انکا مزید کہنا تھا کہ ھمارے پاکستانی برطانیہ کے معاشرے میں نئے کاروبار کر کے اپنا اہم کردار ادا کر رھے ہیں اور ساتھ ھی زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی بھی خدمت کر رہے ہیں – او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور ایزی منی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک نے سید رضوان ہاشمی کو مبروک لاؤنج اینڈ شیشہ کھولنے پر دلی مبارکباد دی – دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ سید رضوان ہاشمی اس سے پہلے بھی برطانیہ اور پاکستان میں سیاست کے علاوہ بزنس میں بھی اہم کردار ادا کر رھے ہیں امید ھے نئے کاروبار میں بھی یہ ضرور کامیاب ھوں گے ھماری دلی دعائیں انکے ساتھ ہیں – اوپننگ ریبن کاٹنے کے بعد کیک بھی کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں