لال قلعہ ریسٹورنٹ ڈنڈی میں فخر اقبال چوہدری کی جانب سے سابق چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری عاشق ارائیں اور سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری اسحاق کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ.

Spread the love


اسکاٹ لینڈ (عارف چودھری ) اسکاٹ لینڈ کے خوبصورت شہر ڈنڈی کے معروف لال قلعہ ریسٹورنٹ میں ہر دل عزیز سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیت فخر اقبال چوہدری کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے سابق چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری عاشق ارائیں اور سابق چیئرمین یونین کونسل بورے والا چوہدری اسحاق کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اسکاٹ لینڈ بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ گلاسگو سے معروف کاروباری شخصیت ظرف ریاض چوہدری خصوصی طور پر شریک ہوئے، جبکہ ایبرڈین سے خالد جاوید چوہدری کی خصوصی شرکت نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔ اس کے علاوہ میاں مرغوب الاحسان، میاں زوران غفار، چوہدری حمزہ فخر، رضوان گل، شیخ محمد ندیم، چوہدری ندیم، ملک فیصل اعوان، شہزاد چوہدری، عبّاس چودھری اور ملک بشیر سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر موسیقی کا خصوصی اہتمام بھی موجود تھا جہاں ڈاکٹر فہد آصف کی جانب سے خصوصی گیت بھی پیش کیے گئے، جس کو حاضرین نے خوب سراہا.

حاضرین نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور برطانیہ میں مئی کے مہینے میں ہونے والے بلدیاتی اور سکاٹش پارلیمانی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس امر کا عیادہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی فلاح و بہبود میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایسے اجتماعات کمیونٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی چوہدری عاشق ارائیں اور چوہدری اسحاق نے اس شاندار ڈنر کے انعقاد پر فخر اقبال چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی میزبانی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں