ی گئی۔
لندن عارف چودھری
جو کہ مانچسٹر میں خواتین کی بہت بڑی اور کامیاب تقریب تھی – اس تقریب کی میزبان اور آرگنائزر سی ایم ایم کی چیئرپرسن فرزانہ افضل تھیں۔ قونصل جنرل مانچسٹر کی اہلیہ مسز نوشین امتیاز – کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح کمیونٹی لیڈر رضیہ چوہدری و دیگر سرکردہ خواتین کی خصوصی شرکت ۔ کمیونٹی خدمات پر خصوصی ایوارڈ نھی دئیے گئے – کیک بھی کا ٹا گیا




تقریب میں قونصل جنرل مانچسٹر کی اہلیہ نوشین امتیاز اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے بطورِ خاص شرکت کی۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کی معروف شخصیات رضیہ چوہدی – مسز لیاقت ملک – راحیلہ بانو – سیما شیخ – عالیہ ہاشمی – سارا پونا والا – پروفیسر بسما الٰہی – مہک – مشعل پنکی – شائستہ – حسنا زولفقار – سوھا – صبا یاسین – سونیا – عائشہ – اور سمیہ سمیت دیگر خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ مسز نوشین امتیاز اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی خواتین معاشرے میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے واقعی بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔آج خواتین کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت اور اتنا کامیاب پروگرام کرانے پر فرزانہ افضل مبارکباد کی مستحق ہے –
تقریب کے دوران رضیہ چوہدری نے فرزانہ افضل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی فلاح اور معاشرے کی بہتری کے لیے گراں قدر کام کر رہی ہیں۔ سارا پونا والا- مہک۔ بیوٹی پارلر کی سی ای او مہک – اور سونیا بیوٹی پارلر کی سونیا اور دیگر شرکاء نے بھی فرزانہ افضل کی انتھک محنت اور سی ایم ایم کے تین کامیاب سال مکمل ہونے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کو معاشرے کا بااختیار شہری بنانے اور انکی فلاح و بہبود کے لیے مزید جوش و جذبے سے اپنی خدمات انجام دینے میں ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ سی ایم ایم کی چیئرمین فرزانہ افضل کی صاحبزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا یہ سفر فرزانہ افضل کی قیادت میں اسی طرح جاری رہے گا۔
