
مانچسٹر عارف چودھری
ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی کی خصوصی شرکت کی افتتاحی تقریب کے انتظامات میں حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔ کیک بھی کاٹا گیا – اس موقع پر مہمان خصوصی افضل خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ھے کہ اے ایکس پریمیم پراپرٹی نے DAMAC کے ساتھ مل کر مانچسٹر میں اپنا آفس کھولا برطانیہ کے تین لاکھ کے قریب لوگ دوبئی میں سیٹل ہیں اور 78 بلین کی ٹریڈ ھے اور اب انہیں مانچسٹر میں بھی سہولت مل گئ ھے – کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی نے کہا کہ کہ دوبئی میں DAMAc کا بہت بڑا نام ھے ھم انہیں مانچسٹر میں دفتر کھولنے پر مبارکباد کہتے ہیں – اے ایکس پریمیم پراپرٹی کے سی ای او ندیم صوفی کا کہنا تھا کہ ھمارے مانچسٹر میں آفس کھولنے کا مقصد مقامی لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ھے کیونکہ لوگ یہاں سے دوبئی میں دن بدن زیادہ انوسٹمنٹ کر رھے ہیں – ڈیماسک کے سینئر ڈائریکٹر امرت جیریا نے کہا کہ ڈیماسک دوبئ میں انوسٹمنٹ کے لئے اعتماد کا نام ھے اور ھماری کمپنی محفوظ سرمایہ کاری کا دوسرا نام ھے -وحید اور حسیب کا کہنا تھا کہ اب دوبئ میں سرمایہ کاری کے لئے مانچسٹر میں دفتر موجود ھے آپ ہر وقت رابطہ کر سکتے ہیں – آپک کو ھمارے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کی ضمانت ملے گی – پاکستان کے سابق کرکٹر طارق محمود اور سیاسی راہنما محمد افضل دوسروں کا بھی کہنا تھا کہ دوبئ برطانیہ کے لوگوں کا فیورٹ ملک ھے اس لئے لوگ اعتماد کے ساتھ وہاں سرمایہ کاری کر رھے ہیں –
