لاھور کے سپوت احمد متین نے سٹی سینٹ جارجز یونیورسٹی آف لندن اسٹوڈنٹس یونین کے ڈپٹی پریزیڈنٹ منتخب ھو گئے

Spread the love


لندن۔ عارف چودھری

دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرح برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں لاہور، پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد متین نے سٹی سینٹ جارجز یونیورسٹی آف لندن اسٹوڈنٹس یونین کے ڈپٹی پریزیڈنٹ منتخب ہو کر اپنے خاندان اور ملک کا نام روشن کیا ہے، اور وہ بھی واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ جیتنے کے بعد جب احمد متین سٹیج پر گئے ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا –
احمد متین، لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت مرحوم نصیر احمد شبیر کے صاحبزادے اور دبئی میں مقیم معروف بزنس مین و سماجی شخصیت رانا وسیم حیدر کے بھانجے ہیں۔ انہوں نے ایچی سن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور اس وقت سٹی لا اسکول میں قانون کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد متین نے اپنے دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اس کامیابی میں اللہ تعالیٰ کا فضل اور والدین کی دعاؤں کا اہم کردار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں