سمندری پاکستان سے آئے ہوئے سابق ناظم – سپورٹس بورڈ کے چیئرمین اور انٹرنیشنل جج میاں انور کے اعزاز میں عیشائیہ

Spread the love


لندن عارف چودھری

جس میں مقامی کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں۔ ممتاز شاعر راجہ طارق ربانی -کاروباری شخصیات قاری زولفقار – زمینہ کیٹرنگ اولڈھم کے سجاد اور عابد -نوید محمود عباسی – میاں غیراف – اور دوسروں نے شرکت کی میزبان سردار آفتاب خان نے مہمان خصوصی میاں انور اور ہال میں موجود دوستوں کامختصرنوٹس پر آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید تھا کہ حاجی میاں انور گجر پاکستان کی مشہور شخصیت ہیں انہوں نے پاکستان میں کمیونٹی کی بہت خدمت کی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ھم انہیں برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں – مہمان خصوصی میاں انور گجر نے سردار آفتاب کا انکے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ناظم اور سپورٹس بورڈ کا چیئرمین ہوتے ہوئے عوام کی بہت خدمت کی جس پر دنیا بھر میں مجھے کئ ایوارڈز بھی ملے مجھے انٹرنیشنل ایمپائر کے فرائض دینے پر حکومت پاکستان نے بھی ایورڈ دیا مجھے فخر ھے کہ میں نے پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا – دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ سردار آفتاب نے ھمیشہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کا برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور انکے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کیا آخر میں مہمانوں کی تواضع زمین کیٹرنگ اولڈھم کے مزیدار پاکستانی کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں