راچڈیل عارف چودھری
ممتاز عالم دین امام چشتیہ جامع مسجد راچڈیل حافظ مفید احمد اور طاھر ذکریا اور محمد نوید کے والد محترم راچڈیل کی ممتاز سماجی مزہبی شخصیت حاجی محمد مجید مرحوم کی نماز جنازہ مسجد فیضان مدینہ راچڈیل میں ادا کر دی گئ – نماز جنازہ انکے صاحبزادے حافظ مفید احمد نے پڑھائ نمازہ جنازہ میں کاروباری مزہبی سیاسی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں پاک اٹالیہ یوکے ویلفیئر کمیٹی کے صدر چودھری غلام احمد – روح رواں چودھری سعید – ضیا مح الدین- ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر فیصل رانا – ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی – سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – کونسلر چودھری ارشد – ممتاز عالم دین مفتی محمد منیر الزمان چشتی – محمد عرفان چشتی شامل تھے – نماز جنازہ میں شریک افراد کا کہنا تھا حاجی محمد مجید نے دین اسلام اور کمیونٹی کی خدمت کے لئے متحرک کردار ادا کیا آج وہ اپنے حصے کا چراغ جلا کر ابدی نیند سو گئے انکا مزید کہنا تھا کہ وہ کردار و گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے – اتنی بڑی تعداد میں اہل ایمان نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کے ساتھ انکا حسن سلوک مثالی اور ہمارے لئے قابل تقلید و مشعل راہ ہے – اس موقع پر انکے صاحبزادوں اور چودھری سعید – چودھری غلام احمد – ضیا محی الدین نے نماز جنازہ میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا – انکا مزید کہنا تھا کہ ھم نے کبھی نہیں دیکھا کہ مرحوم حاجی محمد مجید نے اپنی زندگی میں کسی کا دل دکھایا ہو یا پھر کسی کے ساتھ نا انصافی کی ھو انہوں نے ھمیشہ کمیونٹی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا – اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماتے ہوئے قبر میں دیدار و شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین
ہمارے بزرگوں کی دین اسلام کی سر بلندی کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک چراغ جو حاجی محمد مجید کی صورت میں تھا آج گل ھو کر تا قیامت ابدی نیند سوکے تاریخ میں اپنا نام رقم کر گیا
