حاجی عبدالقیوم کے صاحبزادے وقار قیوم کی شادی خانہ آبادی مانچسٹر کی کاروباری شخصیت محمود کی صاحبزادی سے بخیرو خوبی انجام پائی

Spread the love


آشٹن گروپ کے روح رواں کاروباری شخصیت حاجی عبدالقیوم کے صاحبزادے – وقاص قیوم کے بھائ اور مرزا یونس کے بھتیجے وقار قیوم کی شادی خانہ آبادی مانچسٹر کی کاروباری شخصیت محمود کی بیٹی عائشہ سے بخیرو خوبی انجام پائ – آج انکے دعوت ولیمہ کئ خوبصورت تقریب رائل نواب پیرامیڈ سٹاکپورٹ میں منعقد ہوئ جس میں کاروباری – سیاسی سماجی شخصیتوں نے شرکت کی – جن میں کونسلر چودھری آفتاب حسین – سینٹرل جامع مسجد آشٹن کے صدر عظیم بٹ – ٹرسٹی حاجی ازرم – ڈاکٹر اکرم – مشہور پو ٹھواری شاعر چودھری احتشام گجر – چودھری جاوید – ممتاز عالم دین مولانا وقار بیگ – ماسٹر مرزا خالد – چودھری سجاد خان – ساجد بشیر – محمود- محمد ارشد اولڈھم اور دوسرے شامل تھے – دولہے کی آمد بینڈ بجے سے ہوئ۔ ہال میں میوزک کی دھن پر د وستوں کے ساتھ دلہا وقار نے بھی خوب ڈانس کیا – اس موقع پر حاجی عبدالقیوم – مرزا یونس اور وقاص قیوم نے وقار قیوم کی دعوت ولیمہ میں شریک دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ دعا کریں دولہا دلہن کی جوڑی کو آنے والی شنفگی خوش وخرم سے گزرے – شرکاء تقریب نے آج کی دعوت ولیمہ کی تقریب کو یادگار قرار دیا – اور حاجی عبدالقیوم – مرزا یونس – وقاص قیوم کو وقار قیوم کی شادی پر دلی مبارکباد دی – دولہا دلہن نے شادی کا کیک بھی کاٹا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں