ڈوکن فیلڈ ٹاؤن ہال میں گریٹر مانچسٹر کے نئے ہائی شیرف مارک لیویلن ڈپٹی لیفٹیننٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

Spread the love


آشٹن – عارف چودھری

پروقار تقریب میں Tameside council کی مئیر شبلی عالم – گریٹر مانچسٹر کے مختلف ٹاؤنز کے مئیرز – پولیس کمشنر -فادر – ٹیمسائیڈ کونسل کی لیڈر الینرز ولس – کونسلرز ۔ بین الثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات و دیگر کی شرکت۔ نو منتخب شیرف مارک لیویلن نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے لیے بادشاہ برطانیہ کے نمائندہ کی حیثیت سے کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیموں کو سراہنا باعث اعزاز ہے ۔ مئیر tameside council شبلی عالم کا کہنا تھا کہ ٹیمسائیڈ کونسل سے تعلق رکھنے والے تیسرا شیرف کا اعزاز حاصل کرنا باعث اعزاز و فخر ہے ۔ تقریب میں شریک دیگر سرکردہ شخصیات نے نو منتخب ہائ شیرف مارک لیویلن کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید وعزم کا اظہار کیا کہ مقامی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین و سراہنے کے لیے وہ اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے مقامی کمیونٹی کے لیے انکا انتخاب باعث اعزاز ہے

ٹیم سائیڈ tameside council میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی مثالی اور قابل تقلید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں