اپواء مانچسٹر کی جانب سے 25 اپریل کو منعقد ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

Spread the love

صابرہ ناہيد:
اپواء مانچسٹر کی جانب سے 25 اپریل کو منعقد ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اس اجلاس میں اتاشی جنرل بیگم مصباح نورین، جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہید، وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی، جوائنٹ سیکرٹری بیگم رضیہ اقبال، اور فنانس سیکرٹری بیگم فردوس راجہ نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں