

اوپن کچن مانچسٹر کی مسلسل اور قابلِ فخر خدمات کے چھ سال مکمل ہونے پر ایک خوبصورت، باوقار اور یادگار تقریب کا اہتمام کیا۔
اس خصوصی موقع پر اوپن کچن مانچسٹر کی پوری قیادت کو DM Urdu TV کے اسٹوڈیو میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں “نئی سوچ” پروگرام کے زیر اہتمام ایک دلچسپ اور معلوماتی لائیو پروگرام نشر کیا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کے اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اوپن کچن کی خدمات کو سراہا۔



تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان میں شامل تھے:
Urdu Global Media Network کے CEO جناب محمد شہزاد علی مرزا، صدر اوپن کچن مانچسٹر جناب عامر خان، چوہدری عبدل رفیق (ٹرسٹی، Care for Community)، حفیظ چوہان (ڈائریکٹر، اوپن کچن مانچسٹر)، محی الدین چیمہ، حاجی شبیر احمد، راجہ خورشید، صحبت علی، عبدل رزاق، حسنین چوہان اور محمد رافع۔



پروگرام کے دوران محمد شہزاد علی مرزا نے خصوصی طور پر پروگرام کے میزبان محمود اصغر چوہدری اور پروڈیوسر ندیم طاہر کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اوپن کچن مانچسٹر کی ٹیم کو مدعو کر کے ایک بہترین اور پیشہ ورانہ لائیو انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انہوں نے DM Urdu TV کی پوری ٹیم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ کمیونٹی کی فلاحی خدمات انجام دینے والے اداروں اور افراد کو مسلسل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ DM Urdu TV کے CEO ڈاکٹر لیاقت ملک اور پروگرام ڈائریکٹر وسیم چوہدری کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ رویے کو تقریب میں بار بار زکر کیا گیا۔
پروگرام کے میزبان محمود اصغر چوہدری نے اوپن کچن مانچسٹر کے حوالے سے ایک تفصیلی اور دلچسپ سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران محمد شہزاد علی مرزا، عامر خان، چوہدری عبدل رفیق اور راجہ خورشید نے اوپن کچن مانچسٹر کی ابتدائی سفر، چیلنجز، کامیابیوں، کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اس کے کردار اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں نہایت کھل کر اور احسن انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کی سب سے یادگار اور پرجوش لمحہ اوپن کچن مانچسٹر کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب تھی۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید احمد شاہ گجراتی نے کیک کاٹنے کی سعادت حاصل کی اور اس کے بعد خصوصی دعا بھی فرمائی۔ حاضرین نے تالیاں بجا کر اس خوبصورت لمحے کا خیر مقدم کیا۔
یہ تقریب محض ایک سالگرہ کی تقریبات تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ اوپن کچن مانچسٹر کی چھ سالہ مسلسل خدمات کا اعتراف، کمیونٹی کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے اور فلاحی کاموں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔
DM Urdu TV کی جانب سے ایسی تقریبات کا اہتمام کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مثبت کاموں کو ہمت افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
