

مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کی سماجی کاروباری شخصیت شاھد رفیق عرف جانی کے والد محترم مرحوم حاجی رفیق جن کا گزشتہ ماہ گلیانہ ضلع گجرات پاکستان میں انتقال ھو گیا تھا انکی دعائیہ تقریب کے لئے اقراء مسجد پنک بینک لین مانچسٹر میں انکی فیملی کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
امام مسجد نے خصوصی دعا کروائ – دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ظفراقبال رانجھا – گرین پارٹی کی جانب سے لانگ سائیڈ کونسلر کے امیدوار آصف۔ اقبال رانجھا – کاروباری شخصیات چودھری عامر علی – چودھری محسن – زولفقار علی -اور دوسرے شامل تھے –
حاجی رفیق مرحوم نے اپنی زندگی میں کمیونٹی کی خدمت اور ضلع گجرات میں ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا -انکا رویہ کمیونٹی کے ساتھ ھمیشہ مثالی رھا – وہ کردار اور گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے – دعائیہ تقریب میں شریک لوگوں نے حاجی رفیق مرحوم کی اپنی زندگی میں کمیونٹی کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا – اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور شاھد رفیق اور انکی تمام فیملی کو صبر جمیل عطا کرے آمین اس موقع پر شاھد رفیق المعروف جانی نے انکے مرحوم والد کی دعائیہ تقریب میں شریک دوست احباب و عزیزوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے مرحوم والد حاجی رفیق کے فلاحی کاموں کو جاری رکھا جائیگا میری دعائیہ تقریب میں شریک لوگوں سے درخواست ہے کہ مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کریں –
آخر میں روحانی محفل میں شریک لوگوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ
