مانچسٹر میں اپوا کی شاندار عید پارٹی اور میوزک نائٹ، فلاحی منصوبوں کے لیے کامیاب فنڈ ریزنگ

Spread the love


مانچسٹر (صابرہ ناہید):
آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپواء) کے زیر اہتمام 25 اپریل 2026 کو مانچسٹر میں ایک شاندار عید پارٹی اور میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مانچسٹر اور گرد و نواح سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ فلاحی منصوبوں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر فصہ بی بی نے حاصل کی۔
یہ تقریب چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ اپواء 1992 سے خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے اور ماضی میں کراچی میں ایک اسکول اور میٹرنٹی ہوم کی معاونت کے بعد اب پنجاب میں اپنے منصوبوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور نازیہ ملک تھیں، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں شاہینہ ہارون، مسز شکیلہ افضل خان، بیگم کرنل مسز امجد اور کمیونٹی اتاشی مصباح نورین ، مسز سامعہ اویس اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
گزشتہ سال سے اپوا ء مانچسٹر نے لاہور کے علاقے بیگم پورہ میں ایک اسکول کو ایڈاپٹ کیا ہوا ہے، جہاں طلبہ کو یونیفارم، کتب اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تنظیم اس ادارے کو خود کفیل بنانے تک اپنی معاونت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برس فنڈ ریزنگ کے ذریعے اپوا ء کالج لاہور میں سولر پینلز بھی نصب کیے گئے تھے۔
تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار رافع اسرار نے اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل کو گرما دیا اور شرکاء نے بھرپور لطف اٹھایا۔
تقریب کے انتظامات اسٹیج سیکریٹری صابرہ ناہید نے نہایت احسن انداز میں سنبھالے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری رضیہ بالم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ شبانہ اقبال، تنزیلہ ضیاء ، مشعال عقیل ، منی آفتاب ، صوفیہ مغل، اور کومل خان نے ریفل ٹکٹ، مہمانوں سے رابطہ اور کوآرڈینیشن میں اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کے دوران آکشن اور ریفل ڈرا کا انعقاد کیا گیا۔ آکشن کے لیے قیمتی اشیاء چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز اور مشال پنکی کی جانب سے فراہم کی گئیں، جن میں خوبصورت پینٹنگز، آرائشی وازز اور دلہن کے ملبوسات شامل تھے۔ شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور فلاحی مقصد کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
اپوا نے ڈاکٹر لیاقت ملک، بیگم نازیہ لیاقت ملک، راسب خان، فیصل اسحاق سمیت تمام معاونین اور رضاکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز نے تمام مہمانانِ گرامی، معاونین اور شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی شرکت اور تعاون سے یہ پروگرام ایک یادگار اور کامیاب ایونٹ بن سکا، جبکہ وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔
یہ تقریب نہ صرف تفریح کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ ایک کامیاب فلاحی اقدام بھی رہی۔
جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہيد نے قونصل جنرل آف پاکستان عزت مآب امتیاز فیروز گوندل کی سرپرستی اور معاونت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں