کیانی برادران نے سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان کی 7میئ کے الیکش کمپین کے سلسلے میں مقامی ہال میں کامیاب تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
الیکشن مانچسٹر کی لانگ سائیڈ وارڈ سے 7مئی میں ہونے والے مقامی کونسل کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد لطیف چوہان کی اشفاق تاج کیانی – اسد کیانی – یاسر کیانی ایڈووکیٹ – اور واجد کیانی نے لانگ سائیڈ کے مقامی ہال میں انتخابی مہم بارے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کاروباری سیاسی مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن – مسلم لیگ ن مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ – سابق ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان – پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری سعید اللہ مدبر – اقبال صدیقی – اوپن کچن کے روح رواں مرزا شہزاد بیگ – چودھری شہزاد بشیر – چودھری فرخ – شامل تھے – اس موقع پر سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان نے آج کی انتخابی مہم کی کامیاب تقریب کا انعقاد کروانے پر کیانی برادران اور لانگ سائیڈ کی کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا – ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 22 سال کمیونٹی کی بہت خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی ھے – اور آئندہ بھی کرتا رھوں گا – آج کے کامیاب اجتماع سے مجھے یقین ھے کہ انشااللہ لانگ سائیڈ وارڈ کی کمیونٹی ھمیشہ کی طرح اس بار بھی بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائے گی – شرکاء کا کہنا تھا کہ کونسلر عابد لطیف چوہان نے 22سال سے کونسلر منتخب ہو کر مانچسٹر اور خصوصی طور پر لانگ سائیڈ کمیونٹی کی بہت خدمت کی ھے -وہ انتہائ محنتی -زہین اور قابل اعتماد اور کمیونٹی کی خدمت سے سرشار ہے اس بار بھی انہیں موقع ملنا چاہیئے –

لانگ سائیڈ مانچسٹر سے پچھلے بائیس سال سے منتخب ہونے والے کونسلر عابد لطیف چوہان اس بار بھی لیبر پارٹی سے کونسلر منتخب ہونے کے لئے خاصے پر امید ہیں اور اسے یقینی بنانے کے لئے بھر پور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا رھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں