

لندن عارف چودھری
پروگرام کے انتظامات ممتاز شاعر اور صدر کاروان ادب برطانیہ صابر رضا اور انٹرنیشنل پروموٹر رضیہ چودھری نے ایزی منی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک کے تعاون سے کئے تھے – پاکستان کے ممتاز صحافی اور چیئرمین پنجابی یونین مدثر بٹ پاکستان سے خصوصی تشریف لائے کانفرنس میں دنیا بھر سے پنجابی زبان سے وابستہ اہل علم وادب شریک رہے اس موقع پر پنجاب سے آئے ادیبوں اور دانشوروں جن میں پروفیسر زاہد حسن ۔منصور آفاق -احسان شاھد ۔ڈاکٹر اظہر محمود۔محمود اصغر چوھدری۔ایوب سانگھیا- عمیر منظور- سینئر صحافی طاھر چودھری – شگفتہ گنی – ہرجندر سنگھ – منجیت سنگھ – بلیر کتھوریہ – آصف سلیم مٹھا -ڈاکٹر فہد حسن -سکندر نواز – نعیم تھتھال – طاھر حفیظ – علی عمران،حسن فرذوق ۔اشتیاق میر ،سمیعہ ناز،لیاقت علی شامل رہے انہوں نے پنجابی زبان کی اہمیت اور اسکے فروغ پر زور دیا – شرکاء نے پنجاب کی روایتی ثقافت کو بھر پور انداز میں پیش کیا – رنگ برنگی پگوں اور ثقافی لباس میں ملبوس افراد نے محفل کو چار چاند لگا دئیے – جس سے پنجاب کی ثقافتی جھلک واضع طور پر محسوس کی گئ – منتظم صابر رضا اور رضیہ چودھری نے تینوں دن مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا – کانفرنس کے آخری اجلاس کی صدارت چیئرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد نے کی – انکی آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا مدثر بٹ نے روائتی پنجابی پگ پہنائ – اختتامی اجلاس کا موضوع پنجابی صحافت تھا – اس موقع پر پنجابی شاعری کی نشست اور لوک گلوکاروں نے پنجابی نغمے پیش کئے – کانفرنس کے آخر میں علامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ سکولوں میں پنجابی زبان کی تعلیم دی جائے – صوفی ازم کو فروغ دیا جائے – اور برطانیہ میں ای لائبریریاں قائم کی جائیں – عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ صوفی شعراء نے پنجابی زبان کو فروغ میں اہم کردار ادا کیا – انہوں نے صابر رضا اور رضیہ چودھری کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مدثر بٹ پاکستان اور برطانیہ میں پنجابی کے فروغ کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں – منصور آفاق کا المصطفی کی خدمات کے لئے لکھا ہوا نغمہ بھی پیش کیا – شرکا نے ادارے کی خدمات کو سراہا – مدثر بٹ نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں 18 سیشن ہوئے – انکا مزید کہنا تھا پنجابی ایک میٹھی زبان ہے اور اسے نئی نسل تک پہچانا وقت کی ضرورت ہے – منصور آفاق نے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے پہلا پنجابی قائد شروع کیا وہ پنجاب کے پہلے حکمران تھے جنہوں نے پنجابی زبان کے فروغ کے لئے کام کیا – اس زمانے میں شرح خواندگی 90 فیصد تھی – عمیر منظور نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کیا – شاعری نشست بھی ہوئ جبکہ لوک گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا – شرکاء نے منتظم صابر رضا -رضیہ چودھری اور انکی ٹیم کو کامیاب پنجابی کانفرنس کروانے پر خراج تحسین پیش کیا –
