سابق کونسلر عقیل سلامت کی الیکشن کمپین کے لئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام نے خصوصی شرکت کی

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
برطانیہ بھر کی طرع اولڈھم میں بھی جمعرات 7 مئی کو لوکل کونسل کے الیکشن ہو رھے ہیں اولڈھم کی واٹر ہیڈ وارڈ سے لیبر پارٹی کی جانب سے سابق کونسلر عقیل سلامت کونسلر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آج انہوں نے اپنے ساتھیوں حاجی آصف – چودھری اقبال اور راجہ معروف کے ساتھ برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کونسلر ہوتے ہوئے کئ سال اولڈھم کی کمیونٹی کی خدمت کی ھے – اس دفعہ بھی منتخب ھو کر عوام کی خدمت کرونگا ھمارے مقابلے میں ریفارم یوکے پارٹی مسلمانوں کے لئے تعصب رکھتی ھے اور اقلیتی کمیونٹی کے خلاف ھے صرف لیبر پارٹی ہی سب لوگوں کے لئے اچھی ہے اولڈھم کی لیڈر عروج شاہ نے بھی اولڈھم کی ترقی اور بہتری کے لئے بہت کام کیا ھے آج ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابرہام نے بھی ڈور ٹو ڈور میرے لئے کمپین کی ھے اور انہوں نے واٹر ہیڈ وارڈ کی کمیونٹی کو لیبر پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں