“راچڈیل میں ڈرائیونگ کی تربیت کے حوالے سے معروف ادارے ‘ڈرائیو یو کے’ (Drive UK) کے روح رواں عابد جاوید اور انکی ٹیم کی جانب سے سالانہ ایوارڈز کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

Spread the love

لندن عارف چودھری
اس تقریب میں جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والے انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی، وہی ادارے کی گریٹر مانچسٹر میں بڑھتی ہوئی کامیابیوں کا جشن بھی منایا گیا۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں عارف چوہدری کی رپورٹ سے

راچڈیل کا سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول ‘ڈرائیو یو کےاب صرف ایک نام نہیں بلکہ کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی سالانہ ایوارڈز تقریب میں گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انسٹرکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ایک خاندان کی طرح ہے، جہاں ہر فرد کی محنت کو سراہا جاتا ہے۔ ادارے کا مقصد نہ صرف لوگوں کو محفوظ ڈرائیونگ سکھانا ہے بلکہ نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کو بطور انسٹرکٹر روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔تقریب کے منتظمین نے کہا  موجودہ معاشی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہ کمیونٹی کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لیسنز پر خصوصی رعایت بھی دیتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں سال بھر نمایاں کارکردگی دکھانے والے مرد و خواتین انسٹرکٹرز کو اعزازی شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔
​اختتامی کلمات
​”شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے کام کرنے کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈرائیو یو کے کی ٹیم پرامید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح مقامی کمیونٹی کی خدمت اور محفوظ سڑکوں کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں