بلال مسجد پریسٹویج کے چیئرمین حاجی حبیب اللہ اور چیف ڈاکٹر انور نیر اور انکی ٹیم کی جانب سے برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love


لندن عارف چودھری
جہاں پریسٹیوچ کی واحد مسجد، ‘مسجد بلال’ کے توسیعی منصوبے کے لیے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر سجایا گیا۔
تقریب میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل ، ترکیہ کے ڈپٹی قونصل جنرل فیوزن آراماز ، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل شوکت علی – مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری بلال غفور دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں عارف چودھری ۔
​وی او
فنڈ ریزنگ کی اپیل پر سب سے پہلے مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیکٹو چودھری بلال غفور نے اپنی طرف سے ایک لاکھ پونڈ کا اعلان کیا – اس تقریب کی خاص بات کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بھرپور شرکت تھی۔سیاسی – مزہبی و سماجی حلقوں سے مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی میئر چوہدری شوکت اور سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن – سینٹر کے چیئرمین ناصر محمود  مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری بلال غفور – اور ڈاکٹر نسیم محمود – فرح – محمد شیراز – قانون دان سرفراز رائے – ڈاکٹر اطہر مرغوب – شاہ زیب ہالینڈ – ارشاد – امجد اقبال – محمد اشفاق – ڈاکٹر بشارت – شہباز حسین عرف باز – اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1998 سے قائم یہ مسجد بڑھتی ہوئی آبادی اور نئی نسل کی تعلیمی و تربیتی ضروریات کے لیے اس کی نئی اور وسیع عمارت وقت کی اہم ضرورت ہے۔”تقریب کے دوران شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کمیونٹی نے بھی اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اس پروجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
یہ تقریب نہ صرف فنڈز جمع کرنے کا ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ اس نے ثابت کیا کہ جب مقصد نیک ہو تو پوری کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں