
مانچسٹر عارف چودھری
جس کا اہتمام محترمہ صالحہ شیراز چیف ایگزیکٹو SS Edit Fation نے ہائ کمشنر پاکستانی کے تعاون سے کیا۔ کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی کی خصوصی شرکت ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں عارف چودھری
وی او
اس بڑی نمائش میں 67 ڈیزائنرز نے خواتین کے ملبوسات، جیولری اور دیگر فیشن آئٹمز کے اسٹالز لگائے۔ مئیر ٹیمسائڈ شبلی عالم اور سابق مئیر تفہین شریف کے علاوہ چیف ایگزیکٹو پرل اینڈ پیٹل سمعیہ نبیل – کومل خان – فوزیہ زاھد – ڈاکٹر نعیم – کرن چودھری – پلویشہ – مسز مقصود – یسری ایمان – زرین جعفری – عظمیٰ شیراز چیمبر آف کامرس – اور
پاکستانی اور ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عید و سمر شاپنگ سے بھرپور لطف اٹھایا۔ شرکا نے اس موقع کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی چھت تلے عید اور سمر شاپنگ کی بہترین سہولت فراہم کی گئی، جس سے لوگوں کو معیاری اشیا ء آسانی سے دستیاب ہوئیں۔
نمائش میں شریک دکانداروں اور ڈیزائنرز نے بھی اس ایونٹ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آرگنائزر محترمہ صالحہ شیراز۔ اور پاکستان ہائ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں بلکہ کمیونٹی کو بھی ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
مقامی کمیونٹی نے اس کامیاب ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا
