
لندن عارف چودھری
اس پروقار تقریبِ حلف برداری میں سیاسی، سماجی اور سفارتی شخصیات سمیت نو منتخب مئیر کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وارنگٹن کونسل میں منعقدہ پروقار تقریب، جہاں کونسلر صغیر زمان کو باقاعدہ طور پر مئیر منتخب کیا گیا۔ صغیر زمان کا تعلق پاکستان کے ضلع جہلم کے مشہور گاؤں گرمالہ سے ہے، اور ان کا مئیر بننا برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔تقریب میں مانچسٹر سے پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل، سابق مئیر کونسلر شاہ حسین، چودھری اختر گرمالہ- مئیر صغیرزمان کے کزن چودھری شفیق آف گرمالہ – زاھد خان – چاچا پاکستانی – سابق مئیر موہ حسین – طارق ڈار سابق مئیر برنٹ – کونسلر میاں اشتیاق – سید سجاد شاہ – چودھری ارشد – چودھری غلام احمد – کونسلر میاں اشتیاق – کونسلر ندیم – سابق کونسلر رب نواز – آفتاب رزاق سمیت معززین نے خصوصی شرکت کی اور مئیر کو مبارکباد پیش کی۔حلف اٹھانے کے بعد مئیر وارنگٹن صغیر زمان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک مئیر صغیر زمان کے کزن چودھری شفیق گرمالہ، -چودھری اختر گرمالہ – زاھد خان – ماموں چودھری ارشد – جرمنی سے آئے چاچا چودھری ٹکا خان، بھائی ڈاکٹر طاہر زمان اور یوکے کی معروف سماجی شخصیت عمران نسیب (چاچا پاکستانی) ڈپٹی مئیر مورین اور دوسروں کا کہنا تھا کہ صغیر زمان نے اپنی انتھک محنت، اعلیٰ تعلیم اور والدین کی بہترین تربیت کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے جس پر پوری پاکستانی برادری کو فخر ہے۔ چودھری صغیر زمان کا حلف اٹھانے کے بعد ہال سے باھر آنے پر کمیونٹی نے ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا اور بعد میں تمام مہمانوں کی اسلامیہ کمیونٹی سینٹر میں پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئ
نو منتخب مئیر کونسلر صغیر زمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک سالہ دورِ اقتدار میں وارنگٹن میں مقیم تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور فلاحی کاموں کو فروغ دیں گے۔
