بری /عارف چودھری
انکا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے -میں تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلوں گا – تقریب کا آغاز بلال مسجد کے امام نے تلاوت قرآن پاک سے کیا – تقریب حلف وفاداری میں مقامی کونسلرز – کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات کے علاوہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل – ڈی ایم اور ایزی منی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک – فیصل عباس رانجھا – حاجی حبیب اللہ – سابق مئیر سٹوک اون ٹرینٹ کونسلر ماجد خان – ٹوری پارٹی کے لیڈر کونسلر شہباز عارف – سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون – نوجوان کونسلر عائشہ۔ عارف – کونسلر عمران رضوی – مئیر طاہر رفیق کے والد محمد رفیق – اہلیہ – بیٹی نساء – منہاج القرآن کے محمد نواز – نے شرکت کی – اور مئیر کو مبارکباد دی – مئیر طاہر رفیق نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح بہبود کے عظم کا اظہار کیا – اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا -کہ مئیر طاہر رفیق نے اپنی انتھک محنت – اعلیٰ تعلیم -اور والدین کی بہترین تربیت کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے – جس پرپوری پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو ان پر فخر ہے –
نو منتخب مئیر طاہر رفیق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک سالہ میئر کی مدت میں بری میں مقیم تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد -یکجہتی اور فلاحی کا موں کو فروغ دیں گے
