اولڈھم۔ عارف چودھری
مانچسٹر کے علاقے اولڈہم کی مسلم کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم
اولڈہم مساجد کونسل OMCکے بانی و چیئرمین مولانا قاری عبدالشکور قادری کی راہنمائی و سرپرستی میں اولڈہم کی تمام مساجد میں عیدالاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے اور عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمی کے حوالے
سے خطابات کئے
مولانا قاری عبدالشکور قادری نے المدینہ جامع مسجد واٹر لو سٹریٹ میں خطبۂ عیدالاضحٰی میں فلسفہ قربانی کے حوالے سے کہا کہ آج پوری دنیا میں اہل اسلام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہُوۓ قربانیاں ادا کررہے ہیں جو حُکمِ خداوندی کی تکمیل ہے ۔
قرطبہ مسجد لیز روڈ میں مولانا شفیق الرحمان صاحب نے کہا کہ بندۂ مومن کی زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالٰی کی رضا ہے اور قربانی کا عمل یہی ہمیں سکھاتا ہے
مدینہ مسجد کاپس میں علامہ ماجد حسین رضوی نے اخلاص کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں یہی سبق ہے کہ انسان کا ہر عمل صرف اور صرف اپنے رب کی خوشنودی کے لئے ہو ۔
بلال جامع مسجد میں عیدُالاضحی کے موقع اپنے خُصوصی خطاب میں علامہ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے جذبۂ ایثار و قربانی کی یاد تازہ کررہی ہے ۔
راس سٹریٹ مسجد میں خطبۂ عید میں مولانا حافظ عطاء الرحمن نے سورہ کوثر کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عبادت نماز اور قربانی کی صورت میں کرنے سے بندۂ مومن کو دونوں جہاں کی برکتیں نصیب ہوتی ہیں اسی طرح
اولڈہم کی تمام مساجد
گرین گیٹ مسجد ، نگینہ جامع مسجد ، نصرت الاسلام مسجد پٹ سٹریٹ، جلال آباد مسجد ، محمدیہ سیفیہ مسجد، ، مدینہ انسٹی ٹیوٹ مسجد،
فیضان مدینہ مسجد ، مدینة العلم مسجد، پیغام اسلام مسجد ، جامعہ شمسیہ قمر العلوم ، اسلامیہ غوثیہ مسجد ورنتھ، زاہدیہ قاسمیہ،، محی الاسلام مسجد،
شاہ جلال مسجد ، حیات النبی مسجد ، یورپین اسلامک سینٹر، نورِ اسلام مسجد ، ورنتھ جامع مسجد ،
حسینیہ مسجد گلاڈوک اور سینٹرل مسجد اولڈہم،
میں عیدالاضحٰی کی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں اولڈہم اور گرد ونواح کی تمام مسلم کمیونٹی شریک ہوئی۰ مولانا
قاری عبد الشکور قادری اور قاری منظوراحمد شاکر اور اولڈھم مساجد کونسل OMC کے تمام اراکین کی طرف سے کی گئی درخواست پر یوکے بھر کی طرح اولڈہم کے مُسلمانوں کے لیۓ بالخُصوص اور ساری اُمت مُسلمہ کے لیۓ خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ مولانا قاری عبدالشکور قادری نے کہا کہ ہم اولڈہم مساجد کونسل OMC کی طرف سے اولڈھم کی تمام مساجد کے علمائے کرام اور انتظامیہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اعلی ترین انتظامات کیے ۔
