سابق مئیر راچڈیل محمد زمان نے شگاگو امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز ادبی شخصیت طارق چوہان اور سابق مئیر شکیل احمد کو سات مئی کا الیکشن جیتنے پر مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا

Spread the love


عارف چودھری سے
امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز ادبی شخصیت طارق چوہان کے اعزاز میں راچڈیل کونسل کے سابق مئیر محمد زمان نے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت نے اپنی لکھی کتابیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے ان جیسی ادبی شخصیت مطالعہ کر کے ضرور اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کریں گے ۔ عشائیہ میں شریک دیگر مہمانوں جن میں سابق مئیر کونسلر شکیل احمد اور کمیونٹی لیڈر نعیم چوہان نے بھی طارق چوہان کی انسانی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی انکو جاری رکھیں گے ۔ میزبان محمد زمان نے طارق چوہان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اکٹھے مل بیٹھنے سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے بدلتی صورتحال بارے گفتگو سخن محفل رہی ۔
باہمی گفت و شنید و میلاپ سے عالمی سطح پر ادب و سیاست کو جدید تقاضوں کے مطابق پرکھنے کا سنہری موقع ملنے کے ساتھ ماضی کی حسیں یادوں کو تازہ کیا جاتا ہے  دوسرے شرکت کرنے والوں میں جاوید اختر – کونسل آفیسر ناظم -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – امتیاز احمد شامل تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں