مانچسٹر: صحافیوں کے اتحاد، کمیونٹی کی ترقی اور پاکستان کے مثبت تشخص کے لیے اہم نشست

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری
_استاد محمد صفدر کی میزبانی میں ایک پروقار نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی جناب سہیل انصاری صاحب چیئرمین راچڈیلساھیوال مانچسٹر فرینڈز، سینئر صحافی جناب چودھری عارف پندھیر صاحب، چوہدری محمود اصغر صاحب اور ڈاکٹر علامہ عظیم صاحب نے شرکت کی۔

نشست میں تین اہم نکات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی:
1. صحافیوں کا اتحاد — ملک و قوم کی بہتری کے لیے میڈیا نمائندگان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا۔
2. کمیونٹی کی مثبت تشہیر — نوجوانوں کی کامیابیوں، فلاحی کاموں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنا۔
3. پاکستان کا حقیقی تشخص — دنیا کو امن، مہمان نوازی اور محبت پر مبنی پاکستان کا اصل چہرہ دکھانا۔

ڈاکٹر علامہ عظیم نے کہا کہ _”صحافی کا قلم اگر حکمت سے چلے تو قومیں بنتی ہیں۔ ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان صرف خبروں کا نہیں، خیر کا ملک ہے۔”_مھمان خصوصی نے کھاکہ تارکین وطن پاکستان کے سفیر سچے محب وطن پاکستان کی خوشحالی میں ان کا اھم رول ھے انھیں بیرون ملک پاکستانی صحافی برادری کی وطن کے وقار کو سر بلند کرنے کی خدماتِ کو خراج تحسین پیش کیا چوھدری نصیر احمد ساہیوالی نے کھاکہ ھم برطانیہ آور پاکستان کے بھترین روابط اور دونوں ملکوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ھیں
تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ سچ اور ذمہ داری کے ساتھ صحافت ہی معاشرے کی اصلاح اور پاکستان کے وقار کی ضامن ہے۔ نشست کا اختتام ملک و ملت کی سلامتی اور اتحاد کی دعا پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں