لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب کے زیرِ اہتمام سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے پلیٹ فارم سے ایک اہم علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love

لاھور عارف چودھری

جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام، ماہرین تعلیم، اقلیتی رہنماؤں اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر عالمی امور کے ماہر چئیرمین فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ یوکے ڈاکٹر طہٰ قریشی ایم۔ بی۔ای نے خصوصی شرکت کی۔
مزید جانتے ہیں محمد عمر چودھری کی اس رپورٹ سے
وی او
کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی، جبکہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا جواد احمد ڈوگر، چیئرمین نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ڈاکٹر خورشید ندیم، وائس چانسلر نارووال یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈاکٹر احمد شہزاد اور برطانیہ سے آئے چئیرمین فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ ڈاکٹر طہٰ قریشی ایم۔ بی ۔ای سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس کا بنیادی مقصد معاشرے میں امن، برداشت، بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیز رویوں کے خاتمے کے لیے علماء، تعلیمی اداروں، مذہبی قیادت اور ریاستی اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر طہٰ قریشی نے شرکاء کی جانب سے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی اور کثیر المذاہب معاشرہ ہے، جہاں رواداری، احترامِ انسانیت اور آئین و قانون کی پاسداری ہی قومی استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو انتہا پسندانہ نظریات سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی و فکری سطح پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان کے قیام اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ معاشرے میں مثبت سوچ، اعتدال پسندی اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں تمام مذہبی و سماجی طبقات کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔کانفرنس کے دوران شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں اتحاد، ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور کانفرنس کے مختلف سیشنز کی کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں