ساہیوال کے ممتاز کاروباری شخصیت اور سفیرِ ساہیوال سہیل انصاری نے اپنے وفد کے ہمراہ کونسل جنرل پاکستان سے ملاقات کی

Spread the love

جن میں چودھری نصیر ساہیوالی – استاد صفدر – سابق کونسلر لیاقت علی اور سابق میئر بلیک برن راجہ افتخار حسین کے ہمراہ کونسل جنرل پاکستان امتیاز فروز گوندل سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔
لندن عارف چودھری
ساہیوال کے ممتاز کاروباری شخصیت اور سفیرِ ساہیوال سہیل انصاری نے اپنے وفد جن میں چودھری نصیر ساہیوالی – استاد صفدر – سابق کونسلر لیاقت علی اور سابق میئر بلیک برن راجہ افتخار حسین کے ہمراہ کونسل جنرل پاکستان امتیاز فروز گوندل سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سہیل انصاری نے کونسل جنرل امتیاز فروز گوندل کو ساہیوال کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خصوصی یادگاری شیلڈز بھی پیش کیا۔ وفد نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار پر روشنی ڈالی۔کونسل جنرل امتیاز فروز گوندل نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے، کاروباری روابط کے فروغ اور ساہیوال کی مثبت شناخت اجاگر کرنے کے حوالے سے سہیل انصاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ دونوں جانب سے مستقبل میں بھی باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں