

راچڈیل عارف چودھری
راچڈیل موسک کونسل کے چیف ایگزیکٹو ندیم میر نے ڈیپلش کمیونٹی سینٹر کے مینجر سہیل احمد کے باہمی اشتراک سے نفرت انگیز جرائم بارے آگاہی اور اس سے نبٹنے کے لیے تیسرے سالانہ سیمینار کا انعقاد کیا -مئیر راچڈیل فیصل رانا ، سپرٹینڈنٹ پولیس مزمل کرنین، ہوپ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مقصود احمد ، کونسلر محمد شفیق- آرمی آف کائنڈنس کے روح رواں شیراز – سید منیر چشتی – غلام الرسول شہزاد و دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔پولیس سپرٹینڈنٹ مزمل کرنیںن اور ندیم میر اور مقصود احمد نے کمیونٹی کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دے ۔ کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔ مئیر راچڈیل فیصل رانا نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی نفرت انگیز جرائم کا شکار ہو رہی ہے ہماری زمہ داری ہے کہ اس بارے پولیس کو آگاہ کریں تاکہ اس سے نبٹا جا سکے ۔ بین المذہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر اسکی کوئ گنجائش نہیں ۔ مزمل کرنین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم سے محفوظ کرنے پر عمل پیرا ہیں ہمارے معاشرے میں اسکی کو گنجائش نہیں ۔ سہیل احمد اور سیمینار میں موجود دیگر افراد نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ نفعرت انگیز جرائم سے نبٹنے کے لیے ہمیں باہمی طور پر مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔
برطانیہ میں رنگ و نسل مذہب اور ثقافت کے نام پر نفرت انگیز جرائم کی شرح میں اضافے سے بین الثقافتی معاشرے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اس سے نبٹنے کے لیے راچڈیل ماسک کونسل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں
