اسلام آباد: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر نیاز احمد کے اعزاز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love

اسلام آباد: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر نیاز احمد کے اعزاز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی ممتاز علمی، تعلیمی، عسکری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد /لندن
تقریب کا اہتمام فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ یوکے ڈاکٹر طہٰ قریشی نے کیا تھا۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر طٰہٰ قریشی ایم بی ای، جنرل زاہد لطیف، جنرل اصغر، جنرل (ر) عبدالقیوم ،ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ، چیئرمین این آر کے این اے خورشید ندیم، ڈاکٹر حسن مشوانی، کرنل امجد ستی، پروفیسر ہاشمی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر ریاض سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر پاکستانی معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم، قومی ہم آہنگی کے فروغ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور فکری استحکام سے متعلق اہم امور پر تفصیلی اور بامعنی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے پرتشدد انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تقریب کے دوران چیئرمین فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز یوکے پروفیسر ڈاکٹر طٰہٰ قریشی ایم بی ای کی تین نئی کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ شرکاء نے ان کتابوں کے موضوعات، علمی اہمیت اور قومی فکری مباحث میں ان کے ممکنہ کردار کو سراہا اور ان پر تبادلۂ خیال کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے، دانشور، پالیسی ساز اور سماجی رہنما مل کر ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں جو اعتدال، مکالمے، برداشت اور قومی یکجہتی کی اقدار پر استوار ہو۔

تقریب کا اختتام پاکستان میں علمی و فکری ترقی، قومی ہم آہنگی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں