راچڈیل ، یوکے میں پاکستان کے نامور شاعر جناب عبدالقدوس کیفی  کے اعزاز میں غلام مصطفی نورانی نے ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری
اس موقع پر جناب عبدالقدوس کیفی صاحب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے پہلی بار یوکے کا دورہ کیا ہے اور یہاں مانچسٹر میں اپنی کمیونٹی کے دوستوں کی جانب سے دی گئی عزت افزائی پر بے حد خوش ہوں۔ یہاں آ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں اپنے آبائی شہر چشتیاں، پنجاب میں ہی موجود ہوں مجھے بالکل بھی احساس نہیں ہو رہا کہ میں ملک سے باہر ہوں۔ تقریب کے میزبان جناب غلام مصطفیٰ نورانی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: “میں یہاں موجود تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور اس محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔ یہ ہماری کمیونٹی کا ایک مشترکہ اعزاز ہے. چودھری ریاض جتالہ -طارق محمود – انڈس پرنٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری نواز علی – طاھر رحیم -طارق محمود – حاجی فضل الٰہی -فرید خان – امتیاز حسین -محمد ندیمُ- شیراز ندیم – مدنی حسین نورانی -ودیگر سرکردہ شخصیات
نے کہامیں کیفی صاحب کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ یہاں تشریف لائےیہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے درمیان اتنے بڑے پائے کے شاعر موجود ہیں۔ہماری پنجابی کمیونٹی کا فخر ہیں ۔عمیر منظور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  اس محفل میں جو محبت اور اپنائیت ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم اپنے وطن میں موجود ہیں۔
آخر میں عبدالقدوس کیفی نے اپنی نیئ کتاب لہو شراباں ورگے کے کچھ کلام ناظرین کو سنایا
مادر وطن سے سات سمندر پار بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اردو ادب کی ترویج و فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش و تعریف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں