چوہدری محمد نواز نے مقامی کونسل انتخابات میں آصف رانجھا کی کامیابی پر اپنی رہائش خاص دعوت طعام کا انعقاد کیا

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
۔ پاکستان کی سیاست اور کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہمان خصوصی نو منتخب کونسلر آصف رانجھا نے کہا کہ ملاقات کا مقصد ایک دوسرے کے باہمی خیالات سے آگاہی تھی تاکہ کمیونٹی کی بہتر خدمت ہو سکے ۔میزبان چوہدری محمد نواز نے گرین پارٹی کی انتخابی کامیابی پر آصف رانجھا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ کے سیاسی نظام میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا اور کمیونٹی کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانا ہوگا۔ شرکاء نے اس بات پر زوردیا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں کا حصہ ہونا چاہیے اور منشور کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے الیکشن کے بعد کمیونٹی کے ساتھ روابط مزید مضبوط کرنا ہمارا عزم ہے۔ طارق مختار نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے مشاورت کو سراہا
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کمیونٹی کی بہتری کے لیے اہم کردار کی عکاسی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں