
لندن عارف چودھری
تقریب میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیات سمیت مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر شوکت علی، میئر رادھرم ہارون رشید، میئر روچڈیل رانا فیصل اور لیڈر آف روچڈیل کونسل نیل ایمٹ اور ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق میئر محمد زمان، آفتاب حسین، افتخار احمد، محمد ارشد – سید منیر احمد چشتی – بشارت – اعتزاز عاصم چوہدری بھی موجود تھے۔شرکاء نے کونسلر شکیل احمد کی عوامی خدمات اور کمیونٹی سے ان کی گہری وابستگی کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلسل پانچویں مرتبہ کامیابی ان کی دیانتداری اور عوامی اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکیل احمد نے ہمیشہ اپنے وارڈ کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے
تقریب میں مقامی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جسے عوامی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک بہترین قدم قرار دیا گیا۔ آخر میں شرکاء نے کونسلر شکیل احمد کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
