چوہدری سعید اللہ مدبر مرکزی نائب صدر مسلم لیگ نواز برطانیہ اورچوہدری شہزاد مانچسٹر برطانیہ کی صوبائی وزیر اور اوپی سی پنجاب کے نائب چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر چودھری سعید اللہ مدبر اور چودھری شہزاد کی او پی سی پنجاب کے نائب چیرمین بیرسٹر امجد ملک جو ہال ھی میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے برطانیہ واپس آئے ہیں انکو مبارکباد دینے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے انکا دلی شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کے اگلے ہفتے پاکستان جا رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رھا ھوں – اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کو ختم کرانے کے لئے اب خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئ ہیں جو 90 دن میں کیسوں کے فیصلے کرنے کی پابند ھو گی -اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مال روڈ لاھور میں آفس بھی بنا دیا گیا ھے جہاں پر ہر قسم کی سہولتیں فراہم کر دی گئ ہیں – اوورسیز پاکستانی اپنے کسی بھی کام کے لئے مجھ سے چوبیس گھنٹے رابطہ قائم کر سکتے ہیں -اس موقع پر چودھری سعید اللہ مدبر نے بیرسٹر امجد ملک کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکبا دی انکا مزید کہنا تھا کہ ھمیں آپ سے امید ہے کہ آپ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھیں گے ھمارا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں