جب سے وائس چیئرمین اوپی سی اور وزیر کا عہدہ سنبھالا ہے -اوورسیز پاکستانیوں کو در پیش مسائل بارے ٹھوس تبدیلیوں کا آغاز کیا

Spread the love

بیرسٹر امجد ملک
لندن عارف چودھری
پاکستان صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کو مادر وطن میں جائیداد و دیگر عدالتی معاملات میں پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کروانا ہی پاکستانی اوورسیز کمیشن پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جب سے عہدہ سنبھالا ہے پاکستانیوں کو درپیش آنے والے مسائل بارے ٹھوس تبدیلیوں کا آغاز کیا ان خیالات کا اظہار پاکستانی اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین اور حکومت پنجاب کے وزیر بیرسٹر امجد ملک نے سینئر صحافی عارف چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ برطانیہ میں مقیم صحافیوں بارے کیے گئے سوال بارے انکا کہنا تھا کہ اگر قائم پریس کلبوں سے باہر نکل کر باہمی اتحاد و اتفاق کر لیں تو انکوموجود سہولیات کے لیے وہ حکومت پاکستان و پنجاب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ ھم نے اوورسیز۔ پاکستانیوں کو جلدی انصاف کے لئے عدالتوں کا قیام بھی کر دیا ھے جو 90دنوں۔ میں فیصلہ کرنے کی پابند ھو گی – مالا روڈ پر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آفس کا قیام بھی اس میں شامل ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں