پاکستان پریس کلب برطانیہ کا سالانہ اجلاس برمنگھم میں منعقد

Spread the love


یوجی نیوز برمنگھم(بیورو چیف برمنگھم شکیل ڈار )
پاکستان پریس کلب برطانیہ کا سالانہ اجلاس برمنگھم میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر برطانیہ جناب مسرت اقبال راجہ نے کی اور نظامت جائنٹ سیکرٹری ساجد عزیز صاحب نے کی۔ اجلاس میں میزبان برمنگھم کے علاوہ لندن، لیوٹن، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی جن میں صدر برمنگھم ناصر محمود راجہ، آصف برا ٹلوی، عابد کاظمی، ابرار مغل، شکیل احمد ڈار، سردار عرفان، عمران بشیر، سرفراز موسی، سیرہ کوثر، سینئر نائب صدر جناب ارشد رچپال، کے علاوہ اور دوسرے شامل تھے۔


پاکستان پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے یو جی نیوز برمنگھم کے بیورو چیف شکیل احمد ڈار کو پریس کلب جائن کرنے پر ویلکم اور مبارک باد دی۔مرکزی جنرل سیکرٹری ساجد یوسف صاحب کا ٹیلی فون پر خطاب بھی ہوا۔ آصف براٹلوی صاحب نے برمنگھم برانچ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور راجہ ناصر محمود۔ ارشد رچپال، اور مسرت اقبال راجہ صاحب نے مرکزی کلب کی پراگرس اور موجودہ سیاسی اور ملکی اور مقامی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجلاس کے آخر میں کلب کے بانی مرحوم مبین چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے اور پاکستان ، کشمیر اور مسلم امہ میں امن کے لیے اجتماعی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں