
لندن عارف چودھری
اولڈہم کونسل کے مئ میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے مئیر ،ڈپٹی مئیر ،لیڈر اور ڈپٹی لیڈر کا انتخاب نہ ہوسکا اور اجلاس جون تک ملتوی کر دیا گیا گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کونسلر پام برن (Pam Byrne) نے اپنا نام پیش کیا جسے ریفارم یو کے – اولڈہم گروپ ، لبرل ڈیموکریٹک اور کنزرویٹو پارٹی نے انہیں ووٹ دیکر نیا مئیر منتخب کرلیا ۔سابق کونسل لیڈر اور لیبر لیڈر عروج شاہ -سابق مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان -نے اس انتخاب پر کونسلر پام برن کو مبارکباد دی اور انہیں ایک بہترین اور معزز امیدوار قرار دیا۔انہوں نے پام برن کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اولڈھم گروپ کی ڈپٹی لیڈر کونسلر عائشہ – کونسلر ظہیر علی کونسلر سونی شاہ ارسطان – – کونسلر نوید چوہان – کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی نے پام برن کے بطور مئیر انتخاب پر انہیں مبارکباد دی۔اور اس انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے پام برن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔
نو منتخب کونسلر پام برن نے اتنی بڑی تعداد میں کونسلرز کی حمایت ملنے پر حیرت اور شکریہ کا اظہار کیا۔اولڈہم کونسل سیاسی بحران کا شکار ہے اگر ایسے ہی حالات رہے تو سنٹرل گورنمنٹ کی جانب سے مداخلت کا امکان ہے
